Monitors the health status of hard drives with HDD Guardian

Monitors The Health Status Of Hard Drives With HDD Guardian

ایچ ڈی ڈی گارجین سے ہارڈ ڈرائیو کا سٹیٹس مانیٹر کریں

ہارڈ ڈرائیو کسی بھی کمپیوٹر کا اہم ترین حصہ ہوتی ہے۔ اس میں صارفین کا محنت سے تخلیق، تبدیل یا ڈاؤن لوڈ کیا گیا ڈیٹا محفوظ ہوتا ہے۔ ہارڈ ڈسک کا خراب ہو جانا صرف مالی نقصان نہیں ہوتا بلکہ ڈیٹا کی صورت میں صارفین کی بہت زیادہ محنت کا ضیاع بھی ہوتا ہے۔صارفین کی محنت کو ڈیٹا بیک اپ سے بچایا جا سکتا ہے لیکن ہارڈ ڈسک کو کرپٹ ہونے سے بچانے کے لیے مسلسل مانیٹرنگ کی ضرورت  ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

بہت سے تھرڈ پارٹی سافٹ وئیرز ایسے ہیں جو ہارڈ ڈسک کی صحت کو مسلسل مانیٹر کرتےہیں۔
ایچ ڈی ڈی گارجین ایک ایسا ہی  پروگرام ہے۔ یہ  ایک مفت پروگرام ہے۔ اس پروگرام سے صارفین مائیکروسافٹ ونڈوز میں ہارڈ ڈرائیو کی صحت  کا سٹیٹس مانیٹر کر سکتے ہیں۔ یہ پروگرام S.M.A.R.T ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔ تمام جدید ہارڈ ڈسک ڈرائیو اس ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتی ہیں۔یہ پروگرام مائیکروسافٹ ڈاٹ نیٹ فریم ورک 4.5 کا استعمال کرتا ہے۔
اس پروگرام کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2018-10-08

More Technology Articles