Mouse Controller

Mouse Controller

ریکارڈ کی ہوئی ماؤس کلکس بار بار چلائیں

ماؤس کنٹرولر سافٹ ویئر سے ماؤس کلکس کو ریکارڈ کر کے ضرورت پڑنے پر انہیں چلا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر کسی کام کے دوران کسی جگہ کلک کرنا ہو یا مانیٹر اسٹینڈ بائی ہونے سے بچانے کے لیے ماؤس ہلانا ہو یا کمپیوٹر کو ریفریش کرنا ہو تو ایسی صورت میں اس سافٹ ویئر کی مدد سے ماؤس کے کلکس کو ریکارڈ کر لیا جاتا ہے۔ اس کے بعد جب کبھی دوبارہ اسی کام کے لیے کلک کرنے کی ضرورت محسوس ہو تو ریکارڈ شدہ کلکس کو چلا دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح آپ کو بار بار کلک نہیں کرنا پڑتا اور کام خودکار طریقے سے انجام پاتا ہے۔
کم سائز کا حامل یہ سافٹ ویئر بہترین کارکردگی رکھنے کے ساتھ ساتھ برق رفتار بھی ہے۔ اسے انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ یہ پورٹ ایبل ہے، آپ اسے یو ایس بی فلیش ڈرائیو کے ذریعے کسی بھی جگہ استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ریکارڈڈ ماؤس کلکس کی شارٹ کی بھی بنائی جا سکتی ہے۔
اس سافٹ ویئر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-16

More Technology Articles