MouseFighter emulate a computer mouse using a keyboard

MouseFighter Emulate A Computer Mouse Using A Keyboard

ماؤس فائٹر سے کی بورڈ کو ورچوئل ماؤس میں بدلیں

کمپیوٹر اِن پٹ  ڈیوائسز کےمعاملے میں کی بورڈ اور ماؤس کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ماؤس اور کی بورڈ  کو موبائل کی ٹچ سکرین نے  ہی بدلا ہے۔ تاہم اب صارفین چاہیں تو پی سی پر بھی ماؤس کے بغیر صرف کی بورڈ سے  اپنے روز مرہ کے کام کر سکتے ہیں۔ ماؤس فائٹر سافٹ وئیر سے صارفین اس قابل ہو جاتے ہیں کہ وہ اپنے کی بورڈ کو ہی ورچوئل ماؤس میں بدل سکیں۔ یہ پروگرام آپ کے کی بورڈ کی مختلف کیز کو ماؤس کے فنکشنز کے ساتھ بدل دے گا۔

(جاری ہے)

یہ سافٹ وئیر اس وقت بڑا کام آتا ہے جب آپ کا ماؤس اچانک کام کرنا چھوڑ دے یا ٹوٹ جائے۔
ماؤس فائٹر کو استعمال کرنے سے پہلے انسٹال کرنا ضروری ہے۔ اسے انسٹال کرنے کے لیے کمپیوٹر میں ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2.0 انسٹال ہونا بھی ضروری ہے۔
یہ پروگرام چلنے پر ایکٹیویشن کیز اور کمپیوٹر کی بورڈ دکھاتا ہے اور وہ کیز بھی ظاہر کرتا ہے، جن کے دبانے سے ماؤس مختلف جگہ پر منتقل ہو سکتا ہے۔ اس پروگرام میں رائٹ کلک، ڈبل کلک اور لیفٹ کلک کے فنکشن مختلف کیز سے سر انجام دئیے جاتے ہیں۔
اس پروگرام کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک  کریں۔
تاریخ اشاعت: 2018-04-28

More Technology Articles