Muslim Guide Pro

Muslim Guide Pro

مسلم گائیڈ پرو اینڈ روئیڈ اپیلی کیشن

مسلم گائیڈ پرو حیرت انگیز خصوصیات کے ساتھ ہر مسلمان کے لئے بہترین اسلامی اپیلی کیشن ہے
اس مقبول اپیلی کیشن میں مسلمانوں کی مکمل رہنمائی کیلئے مختلف قراہ  کی آواز میں  مکمل آڈیو قرآن پاک اور 31مختلف زبانوں میں ترجمہ بھی شامل کیا گیا ہے۔
یہ ایپلی کیشن اسلامی نمازوں کے درست اوقات مختلف خوبصورت اذانوں کے ساتھ ساتھ آپکو قریبی مساجد اور قبلے کی درست سمت کی معلومات بھی فراہم کرتی ہے ,تاکہ آپ باآسانی اپنی نمازیں مختلف جگہوں پر بغیر کسی پریشانی کے ادا کر سکیں۔

(جاری ہے)


اس ایپلی کیشن میں اسلامی ہجری کیلنڈر کے ساتھ ساتھ اسلامی تہواروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
یہ ایپلی کیشن مسلمانوں کیلئے ان کے ارد گرد موجود حلال مقامات کی معلومات بھی فراہم کرتی ہے۔
اس مقبول ایپلی کیشن میں تسبیح کاونٹر ’اللہ تعالی کے 99نام بمعہ خو بصورت آڈیو اور زکواۃ کیلکولیٹر بھی شامل کیا گیا ہے۔
ایک مسلمان کو بہترین اسلامی زندگی گزارنے کیلئے اس مقبول اسلامی ایپلی کیشن کو ضرور استعمال کرنا چاہیے۔

Muslim Guide Pro
تاریخ اشاعت: 2016-03-14

More Technology Articles