NeuralStyler: turn videos into art

NeuralStyler: Turn Videos Into Art

نیورل سٹائلر سے اپنی ویڈیوز کو آرٹ میں بدلیں

نیورل سٹائلر بالکل پرزما کی طرح کا ایک پروگرام ہے۔ ونڈوز اور لینکس کے لیے  دستیاب اس پروگرام سے آپ اپنی ویڈیو پر فلٹرز اپلائی کر کے انہیں آرٹ کے نمونوں کی شکل دے سکتے ہیں۔
نیورل سٹائلر کو استعمال کرنا بہت آسان ہے۔ اپنی ویڈیو کو فن کا نمونہ بنانے کے لیے آپ کو لوکل مشین پر موجود ویڈیو کو سلیکٹ کرنا پڑے گا۔ اس کے بعد آپ دستیاب سٹائلز میں سے پسندیدہ سٹائل منتخب کریں اورCreate کا بٹن دبا دیں۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ویڈیو کا نیا ورژن بن جائےگا۔
نیورل سٹائلر میں پہلے سے نو سٹائل شامل ہوتے ہیں۔ اس میں ویڈیو کا پراسیسنگ ٹائم ویڈیو کے دورانیے  اور کمپیوٹر کی کارکردگی پر منحصر ہوتا ہے۔358 فریمز / 20 میگا بائٹس / 12 سیکنڈ کی ویڈیو کو انٹل  کور   i7-6700k @ 4GHz اور 32 جی بی ریم کے کمپیوٹر پر پراسس ہونے میں 15 منٹ لگے۔ اس سے زیادہ دورانیے کی ویڈیو کنورٹ ہونے میں کئی گھنٹے لے سکتی ہیں۔
اس  پروگرام کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2018-10-22

More Technology Articles