No More Spam Calls and Unknown Numbers with the Truecaller App

No More Spam Calls And Unknown Numbers With The Truecaller App

ٹروکالر ۔ کال اٹھانے سے پہلے ہی نامعلوم نمبر کے بارے میں جانیے

بہت سے صارفین نامعلوم نمبروں سے آنے والی فون کالز کو اٹھاتے ہوئے ہچکچاتے ہیں۔ ٹروکالر ایک ایسی ایپلی کیشن ہے جس کی مدد سے صارفین نامعلوم نمبرسے کال کرنے والے کے بارے میں پہلے ہی مطلع ہو سکتےہیں۔
ٹروکالر کے ڈیٹا بیس میں اس وقت دو ارب سے زیادہ فون نمبروں کا ریکارڈ ہے۔ یہ تمام نمبر اُن صارفین کی بک فون حاصل کیےگئے ہیں جو اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرتےہیں۔

اس کے علاوہ سروس میں لاگ ان کرتے ہوئے صارفین کو اپنے ای میل اکاؤنٹ سے لاگ ان ہونا پڑتا ہے۔ ایپلی کیشن وہاں سے بھی صارفین کی ایڈریس بک سے اپنا ڈیٹا بیس اپ ڈیٹ کرتی ہے۔
اس وقت ٹرو کالر کو 25 کروڑ صارفین استعمال کر رہےہیں۔یہ ایپلی کیشن نا معلوم نمبر ہی نہیں بتاتی بلکہ سپیمنگ کرنے والے نمبروں کو بلاک بھی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ٹروکالر سے ماہانہ 30 لاکھ نامعلوم یا سپیم نمبروں کی کالز کو بلاک کیا جاتا ہے۔


ٹروکالر کا ایک فیچر call me back کا ہے۔ یہ فیچر اس وقت کام آتا ہے جب صارفین کے موبائل میں بیلنس نہ ہو، یا جس شخص کو کال کی گئی وہ مصروف ہو یا اس نے فون کال بند کر دی ہو۔ یہ فیچر دوسرےصارفین کو واپس کال کرنے کی یاددہانی کراتا ہے۔ یہ فیچر ابھی صرف اینڈروئیڈ صارفین کے لیےلانچ کیا گیا ہے۔
پاکستانی یا اردو جاننے والے اس ایپلی کیشن کو اردو میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

اس ایپلی کیشن کے دیگر فوائد درج ذیل ہیں۔
کالرآئی ڈی :اس سے آپ کومعلوم ہوجائے گاکہ آپ کو کون کال کر رہا ہے، چاہے کال کرنے والا کا نمبر اپ کی فون بک میں بھی محفوظ نہ ہو ۔
نمبرکی شناخت :۔ا س ایپ کی مددسے کسی بھی ملکی یا غیر ملکی نمبر کی شناخت کے بارے میں معلوم کیا جا سکتا ہے ۔
بلاک نمبر: ۔ اس ایپ سے ٹیلی مارکیٹنگ کرنے والے یا تنگ کرنے والے نمبروں کو بلاک کیا جا سکتا ہے، اس سے دوسرے صارفین بھی اُن نمبروں کی کال سےمحفوظ رہتے ہیں۔

اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-02

More Technology Articles