Open source Wire messenger gets encrypted screen sharing

Open Source Wire Messenger Gets Encrypted Screen Sharing

اوپن سورس وائر میسنجر میں انکرپٹڈ سکرین شیئرنگ کا فیچر شامل

چیٹ ایپ وائر (Wire)میں بڑی تیزی سے نئے فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں۔ لگتا ہے وائر کسی نہ کسی طرح مارکیٹ میں موجود دیگر ایپس سے آگے نکلنے میں کچھ زیادہ ہی پرجوش ہے۔ایپ میں اب سکرین شیئرنگ کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فیچر کے تحت آپ سکرین شیئرنگ بٹن پر کلک کر کے اپنے فون اور پی سی کی سکرین شیئر کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر گروپ چیٹ میں بھی کام کرے گا اور تمام وائر کمیونی کیشن اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بھی ہونگی۔

وائر کا خیال ہے کہ اس نے ہی اپنی چیٹ ایپ میں سب سے پہلے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی سہولت متعارف کرائی تھی۔

(جاری ہے)


وائر کے لیے پچھلے کئی ماہ کافی مصروف رہے ہیں۔ مارچ میں وائر میں انکرپشن اور ویڈیو کالز متعارف کرائی گئیں۔ اپریل میں فائل شیئرنگ متعارف کرائی گئی۔ آڈیو میسیجز کو جون کے شروع میں متعارف کرایا گیا۔ جولائی کے شروع میں وائر میں آڈیو فلٹر اور لوکیشن شیئرنگ شامل کیے گئے۔

پچھلے ہفتےاسے اوپن سورس کر دیا گیا، تاکہ کوئی بھی اپنا وائر کلائنٹ بنا سکے۔
اتنی زبردست کوششوں کے باوجود وائر کو وٹس ایپ اور میسنجر جتنے صارفین بنانے میں ابھی بہت زیادہ وقت لگے گا، تاہم وائر اپنی طرف سے کوئی کمی نہیں چھوڑنا چاہتا۔
وائر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-01

More Technology Articles