Organize your Windows desktop with Nimi Places

Organize Your Windows Desktop With Nimi Places

نمی پلیسز سے اپنے ونڈوز ڈیسک ٹاپ کو منظم کریں

آپ میں سے بہت سے صارفین کے کمپیوٹر ڈیسک ٹاپ پر فولڈرز اور پروگرامز آئیکونز کی بھرمار ہوگی۔ ایسے صارفین کو ڈیسک ٹاپ پر ہی کوئی فولڈر یا آئیکون تلاش کرنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔صارفین اس طرح کےمسئلے سے دو طریقوں سے نپٹ سکتے ہیں۔ وہ چاہیں تو فالتو ڈیسک ٹاپ فائلوں کو کمپیوٹر یا ڈیسک ٹاپ میں کسی ایک فولڈر میں محفوظ کرتے رہیں اور دوسرا طریقہ یہ ہے کہ وہ اس کے لیے کوئی کمپیوٹر پروگرام استعمال کریں۔

(جاری ہے)


نمی پلیسز(Nimi Places) ایک ایسا ہی پروگرام ہے۔یہ مفت پروگرام   غیر منظم ڈیسک ٹاپ کو آسانی سے منظم کر سکتا ہے۔اس پروگرام کو چلنے کے لیے مائیکروسافٹ ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 درکار ہوتا ہے۔اس پروگرام میں پہلے سے ہی کئی ٹیمپلٹس موجود ہیں، جس کی مدد سے صارفین ان کے مطابق ہی اپنے ڈیسک ٹاپ کو منظم کر سکتے ہیں تاہم صارفین چاہیے تو اس پروگرام کی مدد سے اپنی مرضی کے مطابق بھی ڈیسک ٹاپ کو منظم کر سکتے ہیں۔
اس پروگرام کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2018-04-30

More Technology Articles