OSArmor monitors and blocks suspicious processes on Windows

OSArmor Monitors And Blocks Suspicious Processes On Windows

او ایس آرمر سے ونڈوز پر مشکوک پراسس مانیٹر اور بلاک کریں

او ایس آرمر (OSArmor) ایک نیا سیکورٹی پروگرام ہے۔اس پروگرام کو NoVirus Thanks نے مائیکروسافٹ ونڈوز کے لیے بنایا ہے۔ یہ پروگرام ونڈوز سسٹم پر چلنے والے مشکوک پراسس کو مانیٹر  اور بلاک کرتا ہے۔
اس پروگرام کا مقابلہ Microsoft EMET  یا  Malwarebytes Anti-Exploit سے تو نہیں کیا جا سکتا لیکن یہ کچھ مخصوص پراسس کو شروع ہوتے ہی روکنے کے لیے بہترین ہے۔

(جاری ہے)


یہ پروگرام ایسے  پروسس کو بلاک کر دیتا ہے جن میں ڈبل فائل ایکسٹینشن جیسے sample.txt.exe ہوتی ہیں۔

یہ ڈبل ایکسٹینشن صارفین کو پروگرام کا اصل مقصد چھپانے کے لیے ہوتی ہیں۔
اوایس آرمر مائیکروسافٹ ونڈوز کے تمام حالیہ ورژنز کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ یہ پروگرام یو ایس بی سے پھیلنے والے مال وئیر کو روکنے کے لیے بہترین ہے۔
اس پروگرام کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2018-01-24

More Technology Articles