PakHajj Muavin app by pitb

PakHajj Muavin App By Pitb

اینڈریوڈ ایپلی کیشن۔پاک حج معاون

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی بنائی ہوئی ایپلی کیشن پاک حج معاون (PakHajj Muavin) کی مدد سے حجاج کرام اور اُن کے رشتے دار حجاج کرام سے متعلق تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں.معلومات درخواست نمبر، شناختی کارڈ نمبرپاسپورٹ نمبر، پاکستانی موبائل نمبر اور حاجی کے نام سے تلاش کی جا سکتی ہیں.ان معلومات میں حجاج کرام کا درخواست نمبر، پاسپورٹ نمبر، نام، ولدیت، جنس، تاریخ پیدائش، خون کا گروپ،ضلع اور تحصیل کا نام، موجودہ پتہ،پاکستان کا موبائل نمبر،نامزدہ شخص کی معلومات، اُس کا فون نمبرمعذور ہے تو اس کے مدد گار نام، لیڈر کا درخواست نمبر،محرم کا درخواست نمبر، محرم سے رشتہ،گروپ یا پارٹی نمبر،مدینہ روانگی،واپسی فلائٹ کا نمبر، واپسی فلائٹ کہاں سے پرواز کرے گی، کس تاریخ کو کرے گی،پاکستان میں کہاں اور کتنے بجے آئے گی،مکتب کی معلومات میں مکتب نمبر، مکتب فون نمبر اور مکتب کا پتہ،رہائش کی معلومات میں سیکٹر نمبر، سیکٹردفتر کا پتہ، مکہ میں بلڈنگ کا سیریل نمبر، بلڈنگ کا مقام،بلڈنگ کا نام،بلڈنگ ٹاور، منزل نمبر، فلیٹ نمبر،کمرہ نمبر اور اسی طرح مدینہ کی رہائش کا پتہ بھی اس ایپلی کیشن سے چل جاتا ہے.نہ صرف حجاج کرام اپنی معلومات دیکھ سکتے ہیں بلکہ اُن کےجاننے والے بھی حجاج کرام کی معلومات دیکھ سکتے ہیں.ایپلی کیشن میں سعودی عرب میں کسی بھی قسم کی مدد کے لیے ٹول فری نمبر اور پاکستان کے فون نمبر درج ہیں.

یہ ایپلی کیشن اینڈریوڈ آپریٹنگ سسٹم کی حامل تمام ڈیوائسسز سے مطابقت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)


اینڈریوڈ صارفین پلے سٹور سے اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-09

More Technology Articles