Pakistani consumers can identify fake products now

Pakistani Consumers Can Identify Fake Products Now

پاکستانی صارفین نہایت آسانی سے جعلی مصنوعات کو پہچان سکیں گے

پنجاب انفارمیشن ٹیکنیکل بورڈ عوام کی سہولت کے لیے انقلابی اقدامات کر رہا ہے۔ پی آئی ٹی بی کے تحت کام کرنے کرنے والے پلان ایکس کے ایک پراجیکٹ کےتحت اب صارفین مارکیٹ میں کوئی بھی چیز خریدنے سے پہلے اس کے اصل یا جعلی ہونے کو پہچان سکیں گے۔ پلان ایکس کی سروس ویری فائی فار یو (Verify for you) کی بدولت آسان طریقے سے اشیاء کے کھرے کھوٹے کو جانا جا سکے گا۔


یہ سہولت عوام کے لیے تو بہتر ہے ہی مگر ایسے کاروباری اداروں کے لیے بھی بہترین ہے جو چاہتے ہیں کہ ان کے نام سے جعلی اشیاء فروخت نہ کی جائیں۔

طریقہ کار
ویری فائی فار یو میں چار طریقوں کی مدد سے مصنوعات کی پہچان کی جا سکتی ہے۔ایس ایم ایس، ویب سائٹ، موبائل ایپلی کیشن اور آئی وی آر سروس

ایس ایم ایس
کوئی بھی پراڈکٹ خریدنے سے پہلے اس پر موجود 16 ہندسوں کا کوڈ ایس ایم ایس میں بھیجنے سے پراڈکٹ کے بارے میں معلومات حاصل ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایم ایس میں V4U <space> 16 Digit Code لکھ کر 8002 پر بھیج دیں یا پھر صرف 16 ہندسوں کے کوڈ کو 800222 پر بھیج دیں۔ایک ایس ایم ایس کے چارجز 30 پیسے ہونگے۔

ویب سائٹ
ویب سائٹwww.verifyforyou.com کی مدد سے بھی مصنوعات کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔یہاں بھی ٹیکسٹ فیلڈ میں 16 ہندسوں کا کوڈ دینا ہوگا ۔


موبائل ایپلی کیشن
اینڈریوڈ اور آئی او ایس کی ایپلی کیشن کی مدد سے بھی پراڈکٹ کے اصل یا نقل کا پتہ کیا جا سکتا ہے۔ اینڈریوڈ کے صارفین ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

آئی وی آر
ٹیلی فون یا موبائل فون سے 35042240پر کال کر کے آواز کی ہدایت پر بٹنوں کے جواب سے ویری فائی فار یو کی سروس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔



ان تمام سہولیات میں سے کسی کابھی انتخاب کرنے پر صارفین کو پراڈکٹ کے اصل یا نقل ہونے، پراڈکٹ بنانے کی تاریخ ، معیاد ختم ہونے کی تاریخ اور بہت سی معلومات ملتی ہیں۔ اس پراجیکٹ میں صارفین کی شکایات کے بعد قانونی ایکشن بھی لیا جا سکے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-26

More Technology Articles