PC Tasks Optimizer

PC Tasks Optimizer

پی سی ٹاسکس آپٹیمائزر سے غیر ضروری ونڈوز ٹاسک ڈس ایبل کریں

پی سی ٹاسک آپٹیمائزر ونڈوز کے لیے ایک مفت پروگرام ہے۔ اس پروگرام کی مدد سے صارفین غیر ضروری ونڈوز ٹاسکس کو ڈس ایبل کر سکتے ہیں۔ ونڈوز ٹاسک شیڈولر ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کا بنیادی جز ہے۔اس میں بہت سے ایک ایونٹ شیڈول ہوتے ہیں، جنہیں مخصوص اوقات میں کیا جانا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

مثال کے طور پر ونڈوز ٹاسک شیڈولر کو ہی معلوم ہوتا ہے کہ سسٹم کے سٹارٹ اپ پر کونسے ٹاسک سر انجام دینے ہیں۔


 بہت سے صارفین کے لیے ونڈوز کے ٹاسک شیڈولر کو سمجھنا  آسان نہیں ہوتا۔ پی سی ٹاسکس آپٹمائیزر کو اسی کام کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ تھرڈ پارٹی پروگرام صارفین کی رہنمائی کرتا ہے کہ کس طرح آسانی سے مختلف غیر ضروری ٹاسک ڈس ایبل کر دئیے جائیں۔
 اس پروگرام کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2018-09-25

More Technology Articles