Picturesque Lock Screen

Picturesque Lock Screen

پکچرز کیو لاک ایپلی کیشن... موبائل لاک کیلئےخوبصورت اپلیکیشن

مائیکروسافٹ نے اینڈریوڈ کے لیے دوسری ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے۔ یہ ایک  لاک سکرین ایپلی کیشن جس کا نام Picturesque Lock Screenہے۔ اس نئی ایپلی کیشن میں خوبصورت تصاویر کے علاوہ بھی کئی خصوصیات کو شامل کیا ہے۔
·       اس ایپلی کیشن کی مدد سے بنگ کی سکرین پر نظر آنے والی تصاویر بھی لاک سکرین پر نظر آئیں گیں ۔ موبائل کو ہلا کر یا سکرین پر انگلی کی مدد سے پچھلے 6 دنوں کی تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔


·       لاک سکرین پر ہی بنگ سرچ انجن پر براہ راست سرچنگ کی جا سکتی ہے اور سکرین کے لاک ہوتے ہوئے بھی سرچ رزلٹ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
·       لاک سکرین پر ہی تازہ ترین خبریں اور مضامین دیکھے جا سکتے ہیں۔
·       لاک سکرین پر تازہ ترین موسم کے حال کے علاوہ اگلے ہفتے کی پیشنگوئیاں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

Picturesque لاک سکرین

·       مس کال اور ایس ایم ایس کے نوٹیفیکشن کو لاک سکرین پر ہی دیکھا جا سکتا ہے اور لاک سکرین پر سے ہی کال یا ایس ایم ایس کے جوابات دئیے جا سکتے ہیں۔


·       لاک سکرین پر ہی علاقائی کلینڈر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ بھارتی صارفین تو لاک سکرین پر تہوار اور مہورت کی تفصیلات بھی دیکھ سکیں گے۔
·       لاک سکرین پر ہی کیمرہ، وائی فائی، بلو ٹوتھ، آواز اور دیگر سیٹنگ کی سہولت موجود ہے۔
اس سے پہلے بھی مائیکروسافٹ اینڈریوڈ کےلیے نیکسٹ لاک سکرین (Next Lock Screen) ایپلی کیشن پیش کر چکا ہے جو خالصتاً کاروباری صارفین کے لیے تھی جبکہ موجود ایپلی کیشن عام صارفین کے لیے ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-04

More Technology Articles