Pixtr Makeover application

Pixtr Makeover Application

پکسٹر۔آٹو میک اوور ، فیس ری ٹچ اینڈ میک اپ ایپلی کیشن

Pixtr آپ کی تصویر کوحسب ضرورت  خود  ہی ایڈٹ کر دیتی ہے۔ یعنی یہ ایپلی کیشن استعمال کرتے ہوئے آپ کو کسی قسم کی محنت کی ضرورت نہیں پڑتی۔ پکسٹر آپ کی جلد کو تمام داغ دھبوں سے صاف کر دیتی ہے اور لال پتلیوں کو درست کر دیتی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ ایپلی کیشن گروپ فوٹوز پر بھی یہ کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)


پکسٹر کی مدد تصویر میں نکھار پیدا کرنے کے بعد اسے یہیں سے براہِ راست اپنی فیس بک پروفائل پکچر بنایا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ تصاویر فیس بک، ٹوئٹر اور ای میل کے ذریعے شیئر کرنے کا فیچر بھی موجود ہے۔ یہ ایپلی کیشن فی الحال صرف iOS صارفین کے لیے دستیاب ہے جب کہ  ڈیویلپرز کے مطابق اس کے اینڈروئیڈ ورژن پر بھی کام ہورہا ہے۔
آئی او ایس صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-09

More Technology Articles