Planner 5D - Home & Interior Design Creator

Planner 5D - Home & Interior Design Creator

گھر کا نقشہ بنا کر تھری ڈی انداز میں سجائیں

اگر آپ اپنے گھر کا نقشہ تیار کرنے میں کسی ماہرتعمیرات کی مدد نہیں لینا چاہتے اور خود ہی اپنے گھر کانقشہ بنانا چاہتے ہیں تو اس کےلیے ایک زبردست پروگرام موجود ہے۔اس مفت پروگرام کو استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی شخص آرام سے اپنے گھر کے نقشے کو بنا کر گھر کو تھری ڈی انداز میں سیٹ کر سکتا ہے۔
گھر کے نقشے بنانے میں ’’پلانر فائیو ڈی‘‘ (Planner 5D) سافٹ ویئر آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیسک ٹاپ پی سی کے ساتھ ساتھ یہ پروگرام سمارٹ فون کی ایپلی کیشن کی صورت میں بھی دستیاب ہے۔
اس سافٹ وئیر کی مدد سے آپ فلور پلان اور انٹریئر ڈیزائن جیسے کام باآسانی سر انجام دے سکتے ہیں۔ اس کی گیلری میں موجود فرنیچر کو آپ اپنے گھر میں رکھ کر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ آپ اپنے بنائے نقشے اپنے دوستوں سے شیئر کر کے اُن سے مزید مشورے بھی لے سکتےہیں۔
اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-13

More Technology Articles