Pop Launches An App That Makes Video Chat As Easy As SMS

Pop Launches An App That Makes Video Chat As Easy As SMS

سست ترین کنکشنز کے لیے ویڈیو چیٹ ایپلی کیشن

پوپ(POP) ایسی ویڈیو چیٹ ایپلی کیشن ہے جو سست ترین کنکشنز پر بھی کام کرتی ہے۔اس ویڈیو چیٹ ایپلی کیشن پر بالکل ایسے ہی چیٹ کی جا سکتی ہے جیسے روایتی ایس ایم ایس چیٹ کرتےہیں۔

اس کا انٹرفیس بہت سادہ ہے۔ پوپ موبائل کی ایڈریس بک سے مربوط ہو جاتی ہے۔ کسی بھی نمبر پر ٹیپ کرنے اسے پانچ سیکنڈ کی ویڈیو بھیجی جا سکتی ہے۔میسج پر رنگ برنگے فلٹر بھی لگائے جا سکتے ہیں۔



پوپ پر ویڈیو چیٹ کرنے کےلیے کوئی اکاؤنٹ نہیں بنانا پڑتا۔ صرف فون نمبر لکھ کر تصدیقی ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے فون نمبر کی تصدیق کرنی پڑتی ہے، بالکل ایسےہی جیسےموبائل میسجنگ ایپلی کیشن کو استعمال کیا جاتا ہے ایسے ہی پوپ کو استعمال کرتے ہیں۔ کسی بھی فون نمبر پر ٹیپ کر کے اسے ویڈیو پیغام بھیجا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اگر دوسرے موبائل پر پوپ انسٹال نہ ہو تو اسے ویڈیو کا لنک ملتا ہے۔

اس ٹیکسٹ لنک کے میسج میں ویڈیو کاGIF ورژن بھی ہوتا ہے۔

ویڈیو کے پانچ سیکنڈ کے ہونے کی وجہ سے چیٹ کی رفتار بھی تیز ہوتی ہے۔ پچھلی ویڈیو کو دیکھنے کےلیے ویڈیوز کو دائیں بائیں ٹیپ کرتے رہیں۔

اس ایپلی کیشن کی بس ایک خامی ہے کہ یہ صرف آئی او ایس ہی کے لیے دستیاب ہے۔ آئی او ایس کے صارفین اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-22

More Technology Articles