Popcorn Buzz Group Calls Application

Popcorn Buzz Group Calls Application

پاپ کارن بز، گروپ کالز کی انقلابی ایپلی کیشن

لائن نے باقاعدہ طور پر اینڈریوڈ پاپ کارن بز کے لانچ کا اعلان کر دیا ہے۔ ۔ پاپ کارن ایک انقلابی مفت  ایپلی کیشن ہے جس کی مد سے ایک ہی وقت میں 200 افراد  گروپ کال میں شریک ہوسکتے ہیں۔
پاپ کارن بزگروپ کال کے لیے پاورفل فنکشنز مہیا کرتا ہے، جو ہر قسم کی صورت حال کےلیے موزوں ہیں۔ پاپ کارن بز کی مدد سے دوستوں اور گھروالوں سے بات کی جا سکتی ہے۔

کلاس فیلوز سے ملاقات ہو سکی ہے۔ ممبرز کے ساتھ منصوبے بنائے جا سکتے ہیں۔ اسے اور بھی بہت سے کاموں میں لایا جا سکتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایسے تمام لوگ جو بہت سے لوگوں سے ایک ساتھ کانفرنس کال کرنا چاہتے ہیں، اُن کے لیے پاپ کارن بز اس وقت مارکیٹ میں موجودپریمیئم بزنس کانفرنس کالز پلیٹ فارم کا مفت نعم البدل ہے۔ پاپ کارن بز  کا ذاتی اور کاروباری استعمال بالکل مفت ہے
کوئی بھی شخص محض صارف نام  منتخب کرکے اور پروفائل فوٹو اپ لوڈ کر کے پاپ کارن بز کو شروع کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ہر گروپ کال  کا ایک منفرد یو آر ایل ہوتا ہے، صارفین اسے ای میل، ٹیکسٹ میسج یا کسی بھی طریقے سے دوستوں کو بھیج کر فوری طور پر انہیں گروپ کال میں شامل کر سکتے ہیں۔مزید یہ کہ لائن کے موجودہ صارفین  پاپ کارن بز پر اپنے لائن اکاؤنٹ سے ہی لاگ ان ہو سکتے ہیں، اس سے اُن کے لائن پر موجود دوستوں کا ڈیٹا بھی پاپ کارن بز آجائے گا اور وہ فوراً گروپ کال کر سکیں گے۔

گروپ کال کے دوران صارفین  گروپ کے دوسرے ممبر کے آئیکون دیکھ سکتے ہیں۔ نیچے دائیں جانب کونے میں موجودہ  بات کرنے والے صارف کا آئیکون بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
جلد ہی آئی فون ورژن بھی جاری کیا جائے گا جس میں اضافی خصوصیات ، جیسے گروپ ویڈیو چیٹ، لائن گروپ کے مابین رابطہ اور بہت کچھ شامل ہے۔
پاپ کارن بز  نے اپنے اجراء سے سمارٹ فون کمیونی کیشن کی وہ جہتیں متعارف کرائیں ہیں جو اس پہلے کبھی نہ دیکھی تھی۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-06

More Technology Articles