Punjab Govt. Launches Aasani Markaz mobile App

Punjab Govt. Launches Aasani Markaz Mobile App

عوام کی خدمت اب موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے ۔۔ پنجاب حکومت کی شاندار پیشکش

حکومت پنجاب نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ساتھ مل کر پنجاب سہولت مرکز بنایا ہے۔اس سہولت مرکز کا مقصد حکومت پنجاب کی جانب سے پیش کی گئی تمام سروسز کو مربوط کرنا اور انہیں آسانی مرکز ایپلی کیشن کے تحت جاری کرنا ہے۔آسانی مرکز کی اس ایپلی کیشن کو پلے سٹور کے اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

آسانی مرکز

جلد ہی یہ ایپلی کیشن ایپل کے ایپ سٹور پر بھی دستیاب ہو گی۔

(جاری ہے)

آسانی مرکز میں حکومت پنجاب کی بہت ساری سروسز کو مربوط کر دیا گیا ہے۔ان میں پیدائشی سرٹیفیکیٹ کا اجراء ، شادی سرٹیفیکیٹ کا اجراء ، فوتگی سرٹیفیکیٹ کا اجراء، گاڑی کی رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس کی وصولی، ڈومیسائل، شناختی کارڈ کا اجراء، نادرا ای سہولت اور پرمٹ کا حصول وغیرہ شامل ہیں۔

آسانی مرکز کی ایپلی کیشن میں ایک ایس ایم ایس سروس کوبھی مربوط کیا گیا ہے۔

ایس ایم ایس کی مدد سے صارف فوری طور پر اپنی درخواست کا تازہ ترین سٹیٹس جان سکتا ہے۔حال ہی میں حکومت نے قومی سطح پر ایپلی کیشن کا مقابلہ بھی کرایا تھا۔ اس موقع پر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کی وفاقی وزیر انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت شہریوں کی سہولت کے لیے آئی ٹی اور موبائل ایپلی کیشنز پر کثیر رقم صرف کر رہی ہے۔

اس وقت ملک میں پچاس لاکھ سے زائد تھری جی صارفین ہیں، صارفین میں اضافے اورموبائل کی آسانی مرکز ایپلی کیشن سے آگاہی کی وجہ کرپشن میں کافی کمی ہوگی۔اسکے علاوہ حکومت کی ان کوششوں سے کلرک اور ایجنٹ مافیا کی بھی حوصلہ شکنی ہو گی۔ اس ایپ کو ڈائون لوڈ کرنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے.

تاریخ اشاعت: 2015-01-04

More Technology Articles