QtlMovie all-in-one video converter

QtlMovie All-in-one Video Converter

کیو ٹی ایل مووی۔ایک بہترین آل اِن ون ویڈیو کنورٹر

ویڈیو کنورٹر وہ کام کے سافٹ وئیر ہوتے ہیں جو کسی بھی ویڈیو کو ایک فارمیٹ سے دوسرے فارمیٹ میں بدل دیتے ہیں۔ عام طور پر ویڈیو کنورٹر کی ضرورت تب پڑتی ہے جب آپ کی ڈیوائس  آپ کے پاس موجود ویڈیو کے فارمیٹ کو سپورٹ نہ کرے۔ ایسے میں ویڈیو کنورٹر سے اسے مطلوبہ فارمیٹ میں کنورٹ کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔
اگرچہ آپ  موبائل فون میں  1080p ویڈیو کو بہترین  ریزولوشن میں دیکھ سکتے ہیں لیکن  موبائل کی سٹوریج اتنی زیادہ نہیں ہوتی جو ہائی ریزولوشن فلمیں وہاں محفوظ کی جاسکیں۔
اسی وجہ سے ویڈیوز کو ایسے فارمیٹ میں تبدیل کر لیا جاتا ہے جو رزلٹ کو زیادہ متاثر نہ کرتے ہوئے ویڈیو کے سائز کو کم کردیں۔
کیو ٹی ایل مووی (QtlMovie) ایک مفت آل اِن ون مووی کنورٹر ہے۔ یہ سافٹ وئیر مائیکروسافٹ ونڈوز اور میک او ایس ایکس دونوں پلیٹ فارمز کےلیے دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

اس سافٹ وئیر میں وہ تمام فیچرز ہیں جو بہترین ویڈیو کنورژن کے لیے ضروری ہیں۔


کیو ٹی ایل مووی  کئی  مفت  لائبریریز اور پروگرامز کو استعمال کرتا ہے۔یعنی اس پروگرام کو  استعمال کرنے کے لیے پہلے کسی تھرڈ پارٹی سافٹ وئیر کو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں۔اس پروگرام کا سب سے اہم فیچر یہ ہے کہ اس میں تقریباً ہر فارمیٹ کی ویڈیو کو کسی بھی فارمیٹ کی ویڈیو  میں بدلا جا سکتا ہے۔اس پروگرام سے ویڈیو میں سب ٹائٹل شامل کیے جا سکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ڈی وی ڈی بھی بنائی جا سکتی ہے۔یہ پورٹیبل پروگرام ہے، اس لیے اسے استعمال کرنے کے لیے انسٹال کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔ اسے کسی بھی ڈسک ڈرائیو یا یو ایس بی ڈرائیو سے براہ راست چلایا جا سکتا ہے۔ اسے ڈاون لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2018-11-24

More Technology Articles