RainWallpaper gives Windows dynamic wallpaper capabilities

RainWallpaper Gives Windows Dynamic Wallpaper Capabilities

رین وال پیپر سے ونڈوز ڈیسک ٹاپ کو خوبصورت بنائیں

رین وال پیپر ونڈوز  آپریٹنگ سسٹم کے لیے ایک فری اور پورٹیبل سافٹ وئیر ہے۔ یہ سافٹ وئیر ونڈوز ڈیسک کو ڈائنامک وال پیپر کی خصوصیات فراہم کرتا ہے۔
ڈائنامک وال پیپر کوئی نئی چیز نہیں۔ مائیکروسافٹ نے بھی ونڈوز وسٹا الٹیمیٹ میں  ڈائنامک وال پیپر شامل کیے تھے ۔

(جاری ہے)

ان میں سے ایک ڈریم سین نامی وال پیپر سے صارفین ڈیسک ٹاپ وال پیپر کے طور پر ایک گیم بھی کھیل سکتے تھے۔
وین وال پیپر میں بہت سے نئے وال پیپر شامل کیے گئے ہیں۔ یہ سافٹ وئیر کئی طرح کے ڈائنامک وال پیپر کو سپورٹ کرتا ہے۔آپ ویڈیو وال پیپر اور ویب وال پیپر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سافٹ وئیر کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2019-01-15

More Technology Articles