Rambox messaging frontend for the desktop

Rambox  Messaging Frontend For The Desktop

ریمباکس۔ ڈیسک ٹاپ کے لیے میسجنگ فرنٹ اینڈ

ریمباکس (Rambox) ونڈوز کے لیے  ایک مفت اوپن سورس کراس پلیٹ فارم میسجنگ اور ای میل فرنٹ اینڈ ہے۔ اس کے فری ایڈیشن سے آپ 99 سے زیادہ میسجنگ اور ای میلز  سروس ایک ہی جگہ استعمال کر سکتے ہیں۔
میسجنگ کی ایپلی کیشنز ڈیسک ٹاپ اور سمارٹ فونز میں  موجود ہوتی ہیں۔ریمباکس  صارفین  کو سہولت دیتا ہے کہ ایسی تمام سروس کو ایک ساتھ اپنے ڈیسک ٹاپ سے ایکس کر لیں۔

(جاری ہے)

اس کی مدد سے آپ ایسی سروسز کو بھی ڈیسک ٹاپ سے ایکسس کر سکتے ہیں، جنہیں عام حالات میں ڈیسک ٹاپ  سے ایکس نہیں کیا جا سکتا۔ ریمباکس میں ایک زبردست فیچر یہ بھی ہے کہ صارفین اس میں ایسی تمام سروسز کو خود سے بھی شامل کر سکتے ہیں جنہیں  یو آر ایل سے وزٹ کیا جا سکتا ہے۔
ریمباکس کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2018-09-25

More Technology Articles