Refresh multiple browsers with a hotkey

Refresh Multiple Browsers With A Hotkey

بہت سے ویب براؤزرز کو ایک ساتھ ہی بٹن سے ریفریش کریں

براؤزر ریفریش (Browser Refresh) ایک مفت پروگرام ہے۔ مائیکروسافٹ ونڈوز کے لیے دستیاب   یہ پروگرام صرف ایک ہاٹ کی دبانے سے کئی ویب براؤزر کو ایک ساتھ ہی ریفریش کر سکتا ہے۔ یاد رہے کہ ریفریش ویب براؤزر کا مطلب  ویب براؤزر میں کھلے ہوئے پیج کو دوبارہ کھولنا ہے تاکہ اس پر درج تازہ ترین معلومات یا مواد سامنے آ جائے۔ اس کا مطلب براؤزر کو ہوم پیج پر ری سیٹ کرنا نہیں ہے۔

(جاری ہے)


یہ پروگرام عام صارفین کے لیے تو اتنا ضروری نہیں لیکن ایسے ویب ڈویلپر حضرات، جو لوکل مشین پر ویب سائٹ بنانے ہوئے اسے کئی براؤزر میں چیک کرتے ہیں،  کے لیے کافی کام کا  پروگرام ہے۔
یہ پروگرام ابھی گوگل کروم، گوگل کروم کنری، موزیلا فائر فاکس، فائر فاکس ڈویلپر ایڈیشن، انٹرنیٹ ایکسپلورر، اوپیرا براؤزر، یانڈکس براؤزر، بلسک براؤزر اور ویوالڈی براؤزر کو سپورٹ کرتا ہے۔یہ ونڈوز ایکس پی، وسٹا، 7، 8، 8.1 اور 10 پر چل سکتا ہے۔ اسے چلنے کے لیے ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2.0 کی ضرورت ہوتی ہے۔اس پروگرام کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2018-10-15

More Technology Articles