Remove Antivirus Programs with ESET AV Remover

Remove Antivirus Programs With ESET AV Remover

ای سیٹ اے وی ریمور سے کوئی بھی اینٹی وائرس پروگرام اَن انسٹال کریں

زیادہ تر اینٹی وائرس کمپنی  اپنے سافٹ وئیر کو سسٹم سے ختم کرنے کے لیے  آسان اَن انسٹال آپشن فراہم کرتی ہیں تاہم  اَن انسٹال پراسس میں خرابی کے صارفین اِن اینٹی وائرس پروگراموں کو اَن انسٹال نہیں کر پاتے۔ ایسے ہی مسائل کا شکار اینٹی وائرس پروگراموں سے جان چھڑانے کے لیے ای سیٹ  ایک مفت پورٹیبل سلوشن فراہم کیاہے۔

(جاری ہے)

ای سیٹ اے وی  ریمور (ESET AV Remover) ونڈوز کے لیے ایک مفت پورٹیبل پروگرام ہے، جو ڈھیٹ اینٹی وائرس سافٹ وئیرز اور دوسرے تمام مسائل کی وجہ سے اَن انسٹال نہ ہونے والے اینٹی  وائرس سافٹ وئیر کو بخوبی  اَن انسٹال کرتا ہے۔


یہ ٹول اے وی جی، بٹ ڈیفنڈر، کیسپرسکائی، مال وئیر بائٹس، نورٹن، پانڈا ، ٹرینڈ مائیکرو اور درجنوں اینٹی وائرس پروگراموں سے جان چھڑانے میں مدد گار ہے۔
اس ٹول کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2018-05-26

More Technology Articles