see list of saved wifi password in computer

See List Of Saved Wifi Password In Computer

اپنے کمپیوٹر میں محفوظ وائی فائی پاس ورڈ دیکھیں

وائی فائی کی ویو(Wifi Key View)ا یک ایسا ٹول ہے جس سے صارفین اپنے کمپیوٹر میں محفوظ اُن تمام وائی فائی پاس ورڈز کی فہرست دیکھ سکتے ہیں جو اُن کے کمپیوٹر میں محفوظ ہیں۔اصل میں وائی فائی پاس ورڈ اور نیٹ ورک کی تفصیلات کمپیوٹر میں مختلف سسٹم فائلوں میں موجود رہتی ہے۔یہ سافٹ وئیر اُن تمام تفصیلات کو جمع کر کے آپ کے سامنے فہرست کی صورت میں پیش کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ٹول اس صورت میں بھی کام آتا ہے جب آپ وائی فائی کا پاس ورڈ بھول چکے ہوں۔ بس اس ٹول کو چلا کر پاس ورڈ دوبارہ حاصل کریں اور کمپیوٹر کو دوبارہ کنکٹ کر لیں۔ یاد رہے کہ یہ ٹول وائی فائی کا پاس ورڈ ہیک کرنے کے لیے نہیں بلکہ صرف اور صرف پہلے سے محفوظ پاس ورڈ دکھانے کے لیےہے۔ وائی فائی کی ویو کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-30

More Technology Articles