Sidekick the app that tells you when your email has been read

Sidekick The App That Tells You When Your Email Has Been Read

سائیڈ کک...ای میل ٹریکنگ پلگ ان

سائیڈ کک ایک ایسا پلگ ان ہے جس کی مدد سے ای میل کو بھیجنے کے بعد اسے ٹریک کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹریکنگ میں ای میل بھیجنے والا جان سکتا ہے کہ اس کی ای میل پڑھ لی گئی ہے یا نہیں۔
اس پلگ ان کے کام کا طریقہ کار یہ ہے کہ سائیڈ کک ای میل بھیجتے ہوئے اس میں ایک تصویر شامل کر دیتا ہے۔ ای میل پڑھنے والے کے براؤزر میں جیسے ہی وہ تصویر کھلتی ہے ، ای میل بھیجنے والے کو نوٹیفیکیشن مل جاتا ہے۔

(جاری ہے)


اس پلگ ان سے بہت سی دلچسپ باتیں معلوم کی جاسکتی ہے۔ اس پلگ ان سے پتہ چل جاتا ہے کہ ای میل کتنی بار پڑھی گئی۔ اگر کوئی سادہ سی ای میل کو 20 بار پڑھے تو اس کا یہ مطلب تو نہیں ہوگا کہ اسے ای میل کی سمجھ نہیں آئی، ہاں یہ ضرور ہوگا کہ اسے اس ای میل ملنے سے خوشی ہوئی۔ اس ٹول کی مدد سے اس بات کا بھی پتہ چلایا جا سکتا ہے کہ کون ای میل کو پڑھتے ہی فوراً اس کا جواب دیتا ہے، یعنی ای میل بھیجنے والااس کےنزدیک بہت اہم ہے۔
اس پلگ ان کو حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-10

More Technology Articles