Skype 5.2 for iPhone Launched

Skype 5.2 For IPhone Launched

آئی فون کیلئے سکائپ کا نیا ورزن لانچ کر دیا گیا

آج آئی فون کے لیے سکائپ ایپ کی اپ ڈیٹ ریلیز کیے گئے ہیں جن میں پچھلے ماہ ختم کئے گئے فیچرز دوبارہ سے شامل کر دئیے گئے ہیں۔
جون میں جب سے آئی فون کے لیے سکائپ کا 5.0 ورزن ڈیزائن کیا گیا تھاتواس میں آواز پیغامات کی سہولت ختم کر دی گی تھی۔مگر اب سکائپ 5.2 میں یہ سہولت واپس متعارف کروا دی گی ہے۔

(جاری ہے)


اور اب ایک دفعہ پھر آپ آواز پیغام بھیج اور موصول کر سکتے ہیں۔اس ایپ کے نئے ورزن میں آپ اپنی کنٹیکٹ لسٹ میں کسی بھی نام کو بآسانی ’’ٹچ‘‘ کر کے لسٹ میں شامل کر کے کسی بھی کنٹیکٹ کی پروفائل میں جا سکتے ہیں۔شرکاء کو ایک اور ایک سے زیادہ گروپ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اور آپ بلاک کیے بغیر کسی بھی کنٹیکٹ کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-08

More Technology Articles