Sony releases Xperia Assist app in the Google Play Store

Sony Releases Xperia Assist App In The Google Play Store

سونی نے اپنی Xperia Assist گوگل پلے سٹور پر بھی جاری کردی

سونی موبائل نے بھی ایچ ٹی سی اور ون پلس کی روش اختیار کرتے ہوئے اپنے سمارٹ فونز میں پہلے سے انسٹال ایپ کو گوگل پلے سٹور پر بھی جاری کر دیا ہے۔سونی کی Xperia Assist ایپ اب پلے سٹور پر بھی دستیاب ہے۔ تاہم یہ دوسری کمپنیوں کے سمارٹ فونز پر انسٹال نہیں ہوگی۔اسے سونی کے مطابقت رکھنے والے سمارٹ فونز میں ہی انسٹال کیا جا سکے گا۔
پلے سٹور پر اس ایپ لو جاری کرنے سے سونی ایکسپیریا فونز کے فرم وئیر کو اپ ڈیت کیے بغیر بھی صرفXperia Assist کو ہی اپ ڈیٹ کر سکے گا۔

(جاری ہے)


Xperia Assist ایپلی کیشن صارفین کے سمارٹ فون کے استعمال کو سمجھتے ہوئے انہیں بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔صارفین کے استعمال اور ڈیوائس کے محل وقوع کی بنیاد پر یہ انہیں تجاویز بھی فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ پہلی بار ایکسپیریا فون استعمال کر رہے ہیں تو یہ وہ پہلی ایپ ہوگی، جو ہر معاملے میں آپ کی رہنمائی کرےگی۔
یہ ایپلی کیشن صارفین کو بہترین تجاویز دینے کے لیے مختلف طرح کے اعداد و شمار اکھٹے کر کے تجزیاتی سوفٹ وئیر استعمال بھی کرتی ہے۔

Sony releases Xperia Assist app in the Google Play Store
تاریخ اشاعت: 2017-10-30

More Technology Articles