SoundMash greeting card application

SoundMash Greeting Card Application

ساؤنڈ میش۔ کسٹومائز کارڈ تخلیق کرنے کے لیے اینڈروئیڈ ایپلی کیشن

سالگرہ اور خوشی کے دوسروں موقعوں پر بھیجے جانے والے مبارکباد کے کارڈ کی بہت سی ایپلی کیشنز موجود ہیں۔ کچھ ایپلی کیشنز میں آپ کارڈ ڈیزائن کر سکتے ہیں تو کچھ میں جف بنا سکتے ہیں۔ ساؤنڈ میش  ایپلی کیشن میں آپ  ذرا مختلف طریقے سے کسٹومائز کارڈ تخلیق کر سکتے ہیں۔اس ایپلی کیشن میں آپ کارڈ تخلیق کرنے کے بعد اس میں اپنی آواز شامل کر کے اسے ویڈیو کے طور پر بھیج سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس ایپلی کیشن میں  کارڈ تخلیق کرنے کے لیے آپ کو سب سے پہلے ایک جف کا انتخاب کرنا ہوگا ۔ اس کے بعد آپ فون کے مائیک میں کچھ پیغام بولیں، چاہے تو گانا گائیں اور اس کو بطور ویڈیو میسج  بھیج دیں۔
اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-18

More Technology Articles