Super Mario Run coming soon to Android

Super Mario Run Coming Soon To Android

سپر ماریو رن جلد ہی اینڈروئیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرائی جائے گی

اینڈروئیڈ صارفین بہت عرصے سے سپر ماریو رن (Super Mario Run) کا انتظار کر رہے ہیں۔اُن کا یہ انتظار جلد ہی ختم ہونے والا ہے۔سپر ماریو رن جلد ہی اینڈروئیڈ صارفین کے لیے متعارف کرا دی جائے گی۔
آئی او ایس کے لیے اس ایپلی کیشن کو دسمبر کے شروع میں متعارف کرایا گیا تھا۔ نائیٹنڈو کی طرف سے متعارف کرائی جانے والی پہلی باقاعدہ موبائل گیم، ایپ سٹور پر لانچ ہوتے ہی کافی مقبول ہو گئی۔


لانچ ہوتے ہیں لوگوں کو اندازہ ہوا کہ گیم اس طرح نہیں ہے ، جیسا وہ سمجھ رہے تھے۔ اس گیم میں پہلے تین لیول کھیلنے کے بعد 10 ڈالر ادا کرنے پڑتے ہیں مگر اس کے باوجود ابھی تک یہ گیم کافی مقبول ہے۔تاہم قیمتاً ہونے کی وجہ سے گیم کو ریویو میں صرف 1 سٹار ملا ہے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ گیم کا اینڈروئیڈ ورژن بھی بالکل آئی او ایس کی طرح ہوگا۔

(جاری ہے)

اس میں بھی تین لیول کے بعد 10 ڈالر ہی ادا کرنے ہونگے۔
بہت سی ویب سائٹ اینڈروئیڈ صارفین کو ابھی سے گیم کی اے پی کے فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دے رہی ہے لیکن مشاہدے میں آیا ہے کہ ایسی تمام اے پی کے فائلز میں وائرس بھرے ہوئے ہیں اور انہیں انسٹال کرنا موبائل کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔
پلے سٹور پر اس گیم کی رجسٹریشن کا نوٹی فیکیشن حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں.

تاریخ اشاعت: 2016-12-29

More Technology Articles