Tablet users buy more applications than smartphone users

Tablet Users Buy More Applications Than Smartphone Users

اپلیکیشز کی خریداری! موبائل صارفین کی نسبت ٹیبلیٹ صارفین آگے!!!

سمارٹ فون اور ٹیبلیٹ کا استعمال روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔ Frank N. Magid ایسوسی ایٹس کی جدید تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ امریکہ میں اس سال سمارٹ فون کے استعمال میں 71 فیصد اضافہ ہوا ہے۔جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 10 فیصد اور 2011 کے مقابلے میں 40 فیصد ہے۔ٹیبلیٹ کے استعمال میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ اس سال اس کے استعمال میں 57 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 13 اور 2011 کے مقابلے میں 45 فیصد اضافہ ہے۔


ٹیبلٹ کا استعمال ابھی بھی نسبتاً کم ہے۔پچھلے سالوں میں 60 فیصد ٹیبلیٹ صارفین کا کہنا تھا کہ 54 فیصد سمارٹ فون یوزرز کے مقابلے میں وہ زیادہ ایپس خریدتے ہیں۔اوسطاً صارفین 19 ڈالر ٹیبلیٹ سے ایپ خریدنے پر خرچ کرتے ہیں۔جو کہ سمارٹ فون صارفین کے طرف سے ایپس کے لیے خرچ کردہ 13 ڈالر سے کہیں زیادہ ہے۔

(جاری ہے)


کیا آپ جانتے ہیں کہ کس قسم کی ایپ خریدنے پر یہ رقوم خرچ کی جاتی ہیں؟۔


سبسکریپشن سروسز جیسے،اسٹریمنگ ویڈیو یا میوزک کی ایپ،جو کہ ٹیبلیٹ اور سمارٹ فون دونوں پر 20 ڈالر تک کی ہیں۔اس کے علاوہ ایپ سٹور میں جن ایپلیکیشنز کو زیادہ خریدا جاتا ہے وہ ویڈیو گیمز ہیں۔
ایک امریکی کمپنی کی تحقیق کے مطابق پچھلے سال موبائل ایپس کی خرید پر 16 بلین ڈالر صارفین کی طرف خرچ کیے گئے تھے۔ان میں سے 70 فیصدرقم ویڈیو گیمز کو خریدنے میں خرچ کی گئی تھی۔

Juniper Research کے سروے کے مطابق 2019 تک پوری دنیا میں ٹیبلیٹ گیمز پر خرچ کی جانے والی رقم 13.3 بلین ڈالر ہو جائے گی۔ماہرین کا خیال ہے کہ اس رقم میں بھی اضافے کا امکان ہے کیونکہ صارفین میں ٹیبلیٹ کے مقابلے میں روایتی پورٹ ایبل گیم ڈؤائسس جیسے پلے سٹیشن ویٹا اور ننٹینڈو3 ڈی ایس کے رحجان میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-03

More Technology Articles