TagSpaces File Management Program

TagSpaces File Management Program

ٹیگ سپیسز فائل منیجمنٹ پروگرام سے فائلوں پر ٹیگ لگائیں

فائل منیجمنٹ کے حوالے سے  ونڈوز  اور دوسرے آپریٹنگ سسٹمز میں فراہم کیے گئے آپشنز کافی محدود ہیں۔ونڈوز میں فائلوں کو منظم کرنے کے لیے ڈرائیو اور فولڈر کی سہولت ہی ہے۔تاہم کچھ تھرڈ پارٹی سافٹ وئیرز سے آپ فائل منیجمنٹ کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
ٹیگ سپیسز (TagSpaces) بھی ایک ایسا ہی سافٹ وئیر ہے۔ٹیگ سپیسز  ایک اوپن سور کراس پلیٹ فارم ہے۔ اس پروگرام سے آپ ونڈوز کے فراہم کیے گئے آپشنز سے زیادہ بہتر طریقے سے فائلوں کو منظم کر سکتے ہیں۔
ٹیگ سپیسز ایک مفت پروگرام ہے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام میں آپ فائلوں پر کئی طرح سے ٹیگ لگا سکتے ہیں۔ اس پروگرام میں پہلے سے ہی بہت سے ٹیگز موجود ہیں، جنہیں آپ ایڈٹ کر سکتے ہیں، انہیں  ڈیلیٹ کر سکتے ہیں  یا مزید ٹیگز شامل کر سکتے ہیں۔
اس پروگرام میں فائلوں کو کئی طریقوں، جیسے لسٹ اور تھمب نیل وغیرہ کی صورت میں ظاہر کیا جا سکتا ہے۔اس پروگرام میں صارفین ایک ہی فائل پر کئی ٹیگز لگا سکتے ہیں، لیکن فی الحال ایسا کوئی آپشن نہیں، جس سے تیزی سے بہت سی فائلوں کو ایک ساتھ ٹیگ کیا جا سکے۔
اس پروگرام کو ڈاون لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2018-09-30

More Technology Articles