Talk is new standalone messaging app

Talk Is New Standalone Messaging App

"Talk" پیغامات کی نئی منفرد اپلیکیشن!

آپ میں سے بہت سے لوگ نئے سوشل نیٹ ورک پاتھ سے با خبر ہونگے۔اس سروس کا مقصد آپ کو آپ کے پیاروں کے قریب لانا تھا۔اور یہ ایک فرد کے لیے صرف 150 تک کے کنٹیکٹس کی اجازت دیتا تھا۔لیکن دوسری بڑی اور مشہور ایپس کی موجودگی میں یہ ایپ خود کو منوا نہیں سکا۔
لیکن اب کمپنی نے آئی فون اور اینڈرائیڈ دونوں کے لیے ایک اور نیا ایپ متعارف کروایا ہے جس کا نام ہے ’ ٹاکTalk‘۔

اس میں کچھ بہت دلچسپ فیچرز شامل ہیں۔جن میں سے ایک ، آپ کا ’ٹاک‘ کے ذریعے بھیجا گیا پیغام سرور پر صرف 24 گھنٹوں تک محفوظ رہتا ہے اس کے بعد خود بخود ختم ہو جاتا ہے۔
دوسرا اس میں ambient سٹیٹس فیچر شامل ہے جو کہ آپ کو آپ کے دوست کے آپ کے ارد گرد ہونے کے متعلق بتاتا ہے یا اگر آپ کے دوست کے فون کی بیٹری کم ہونے کی صورت میں بھی آپ کو مطلع کر دے گا۔

(جاری ہے)


آپ اس میں شامل اپنے دوستوں کے ناموں کی لسٹ میں سے کسی بھی نام پر سوائپ کرنے سے فوراً پیغام بھی بھیج سکتے ہیں۔
ان کے علاوہ دوسرے پیغامات کے ایپس کی طرح اس سے آپ اکیلے یا گروپ چیٹ،ویڈیو یا آڈیو پیغام رسانی اور سٹیکرز کا تبادلہ بھی کر سکتے ہیں۔پاتھ مزید فیچرز بھی شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں میسج کے ذریعے کسی ریسٹورنٹ میں ٹیبل بک کروانا ، یا کسی سٹور میں کسی چیز کی دستیابی کے متعلق جاننا شامل ہیں۔

ڈاؤنلوڈ کرنے کیلئے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کلک کیجئے
اینڈرائیڈ کیلئے | آئی فون ،ا ٓئی پیڈ کیلئے

تاریخ اشاعت: 2014-06-23

More Technology Articles