The Hangouts extension for Chrome now functions like a standalone app

The Hangouts Extension For Chrome Now Functions Like A Standalone App

کروم کے لیے ہینگ آؤٹ ایکسٹینشن اب پہلے سے بھی بہتر

گوگل نے ہینگ آؤٹ فار کروم ایکسٹینشن کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔گوگل نے ہینگ آؤٹ فار کروم ایکسٹینشن کا انٹرفیس بالکل ہی بدل دیا ہے۔ اب اس کا ڈیزائن اینڈروئیڈ یا آئی او ایس ایپلی کیشن کی طرح ہوگیا ہے۔تازہ ترین اپ ڈیٹس کے بعد ایکسٹینشن ایک الگ ایپلی کیشن کی طرح کام کرتی ہے۔

(جاری ہے)


اپ ڈیٹ سے پہلے ایکسٹینشن اسی وقت کام کرتی تھی، جب کروم براؤزر بھی کام کر رہا ہوتا تاہم اب براؤزر کے بند ہونے کی صورت میں بھی ان کمنگ میسیجز کے نوٹیفیکیشن آتے ہیں۔

ایکسٹینشن کو الگ ونڈو میں کھول کر ڈوک/ ٹاسک بار سے پن کیا جا سکتا ہے تاکہ کروم بند ہونے کی صورت میں اسے استعمال کیا جا سکے۔
کروم ہینگ آؤٹ کی یہ اپ ڈیٹ مرحلہ وار متعارف کرائی جا رہی ہے، اس لیے ہو سکتا ہے یہ اب تک آپ کے پاس اپ ڈیٹ نہ ہوئی ہو۔

The Hangouts extension for Chrome now functions like a standalone app
تاریخ اشاعت: 2016-09-11

More Technology Articles