The software Stephen Hawking uses to talk to the world is now free

The Software Stephen Hawking Uses To Talk To The World Is Now Free

سافٹ وئیر جس نے سائنس کی دنیا بدل دی۔ اب مفت دستیاب

انٹل نے 20 سال لگا کر وہ ٹیکنالوجی بنائی جس کی مدد سے سٹیفن ہاکنگ اس دنیا سے بات کر سکا۔اب انٹل اسی سافٹ وئیر کو مفت بنا رہاہے ، جس کی مدد سے نایاب بیماری کا شکار طبعیات دان سٹیفن ہاکنگ کتابیں لکھ سکا، تقریریں کر سکا اور دنیا کو اپنے سائنسی نظریات سے آگاہ کر سکا اور سائنس کی دنیا بدل دی۔
اس سافٹ وئیر کا نام Assistive Context-Aware Toolkitجسے مختصراً ACAT کہا جاتا ہے۔


اس ٹیکنالوجی کے اوپن سورس ہونے سے انجینئر، ڈویلپرز اور محققین بہت سے مریضوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے کام کر سکیں گے۔
اس وقت ACAT صارف کے کنٹرول کے لیے ویب کیم کی مدد سے چہرہ پہچاننے کی ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے۔انٹل کا کہنا ہے ڈویلپر اپنی مرضی کے ان پٹ ٹولز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔اسے استعمال کرنے والے ایک ڈویلپر کا کہنا ہے کہ اس نے اس سافٹ وئیر کو ونڈو ٹیبلٹ پر انسٹال کیا، چلایا اور چہرے کی حرکات سے حروف تہجی لکھے۔

(جاری ہے)

اس سسٹم کی مدد سے ڈاکیومنٹس کھولے جا سکتے ہیں، انٹرنیٹ پر سرفنگ کی جا سکتی ہے اور کرسر کو بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
بنیادی سافٹ وئیر گٹ ہب پر مفت میں دستیاب ہے۔انٹل نے ایک الگ سائٹ پر بھی اس سافٹ وئیر کی ڈاکیومنٹیشن، ویڈیوز اور دوسرا مواد رکھا ہوا ہے۔
گٹ ہب پر سافٹ وئیر پیج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں.
انٹل کی ہوسٹنگ سائٹ کے لیے یہاں کلک کریں.

The software Stephen Hawking uses to talk to the world is now free
تاریخ اشاعت: 2015-08-19

More Technology Articles