This app can detect pancreatic cancer by just looking at your eyes

This App Can Detect Pancreatic Cancer By Just Looking At Your Eyes

بلی سکرین ایپلی کیشن سے آنکھوں کی تصویر بنا کر لبلبے کے کینسر کا پتا چلایا جا سکتا ہے

یونیورسٹی آف واشنگٹن کے چند غیر معمولی طلباء نے ایک زبردست ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے۔ اس ایپلی کیشن سے  آنکھوں کے سفید حصے کی تصویر لینے سے لبلبہ کے کینسر کا پتا چل جاتا ہے۔
بلی سکرین (BiliScreen)ایک موبائل ایپلی کیشن ہے جو سمارٹ فون کیمرے سے مریض آنکھوں کی تصویر بناتی ہے  اور ابتدائی سٹیج پر ہی بیماری کی تشخص کر لیتی ہے۔یہ ایپلی کیشن پیچیدہ کمپیوٹر ویژن اور مشین لرننگ  الگورتھم استعمال کرتی ہے۔

یہ ایپلی کیشن  مریض کی آنکھوں کے سفید حصے کا تجزیہ کر کے مرض کی ابتدائی سٹیج پر ہی تشخیص کر لیتی ہے۔
یہ ایپلی کیشن 13 ستمبر کو ہونے والی ایک کانفرنس میں پیش کی جائے گی۔ اس کے تجربات کے دوران اس کی درستی کی سطح 89 فیصد رہی ہے۔ ایپلی کیشن بنانے والے طلبا  ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کے لیے وی آر ہیڈ سیٹ استعمال کر رہے ہیں تاکہ بہتر روشنی میں زیادہ درستی سے مرض کی تشخیص ہو سکے۔

(جاری ہے)


لبلبے کا کینسر ایک شدید مہلک بیماری ہے۔ اس بیماری کے شکار افراد میں بچنے والوں کی شرح کافی کم ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں اس بیماری سے بچنے والوں کی شرح صرف 9 فیصد رہی۔ کم افراد کے بچنے کی وجہ یہ ہے کہ  اس بیماری کا تاخیر سے پتا چلتا ہے۔ اس ایپلی کیشن سے  اس مرض کی شناخت  ابتدائی سٹیج پر ہی ہو سکے گی، کیونکہ اس مرض کی علامتیں انسان کی آنکھ کے سفید حصے میں ظاہر ہوتی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-29

More Technology Articles