This app will find the right subtitles for any movie or show

This App Will Find The Right Subtitles For Any Movie Or Show

کیپشن۔ فلموں کے سب ٹائٹل ڈاون لوڈ کرنے کے لیے زبردست ایپلی کیشن

نیدر لینڈ کے ایک ڈیویلپر گیل کوبن نے ڈیسک ٹاپ کے لیے ایک ایپلی کیشن بنائی ہے، جس سے صارفین کسی بھی فلم یا ٹی وی شو کے درست سب ٹائٹل ڈھونڈ سکتے ہیں۔
کیپشن نام کی اس ایپلی کیشن کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ سب ٹائٹلز کو فلم کے نام کے مطابق ری نیم کر دیتی ہے جس کے باعث صارفین کو سب ٹائٹل دیکھنے کے لیے انہیں خود سے ری نیم کرنا نہیں پڑتا۔

(جاری ہے)


اس ایپلی کیشن کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ انگریزی کے علاوہ دوسری بہت سی زبانوں کے سب ٹائٹلز بھی ظاہر کرتی ہے اور اس ایپلی کیشن کی سب سے بُری بات یہ ہے کہ یہ ابھی صرف میک او ایس پر ہی دستیاب ہے۔اس کے ڈیویلپر نے وعدہ کیا ہے کہ جلد ہی یہ ایپ دوسرے پلیٹ فارم پر بھی دستیاب ہوگی۔
اس ایپ کی ایک اور اچھی بات یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر اوپن سور رس ہے۔ اس کا تمام کوڈ گٹ ہب پر موجود ہے۔
کیپشن کو ڈاون لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں.


۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-12

More Technology Articles