TidyTabs. Tabs for all Windows programs

TidyTabs. Tabs For All Windows Programs

ٹائیڈی ٹیبس۔ تمام ونڈوز پروگرامز کے لیے ٹیبس

ویب براؤزر استعمال کرنے والے صارفین ٹیبس کے فیچر سے اچھی طرح واقف ہیں۔ پہلے جب براؤزر میں ٹیب کا یہ فیچر نہیں ہوتا تھا تو ہر ویب سائٹ الگ براؤزر ونڈوز میں کھولنی پڑتی تھیں لیکن اب تمام  کھلی ہوئی ویب سائٹس ٹیبس کی شکل میں سامنے رہتی ہیں۔
ٹیبس کی اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ونڈوز کے لیے ایسے پروگرامز بھی بنائے گئے، جن میں صارفین  چلنے والے  ونڈوز پروگراموں کو ٹیب کی شکل میں دیکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


ٹائیڈی ٹیبس (TidyTabs) ایک مفت اور کمرشل پروگرام ہے، جس سے آپ ڈریگ اینڈ ڈراپ  کر کے ونڈوز کے تمام پروگرامز ٹیبس کی شکل میں دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے مفت ورژن میں کافی پابندیاں ہیں لیکن   کم ونڈوز پروگرام چلانے والے اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹائیڈی ٹیبس کے مفت ورژن میں صارفین ایک ونڈو میں تین پروگرام ٹیب کی شکل میں دیکھ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ صارفین اس ورژن میں ٹیب کو ری آرڈر نہیں کر سکتے اور نہ ہی  انہیں ری نیم کر سکتے ہیں۔
اس پروگرام کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2018-10-15

More Technology Articles