Travly goes live in Karachi

Travly Goes Live In Karachi

ٹریولی ۔ اب کراچی میں بھی

ٹریولی (Travly)اوبر کی طرز کی رکشہ سروس ہے، جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگ اپنے سمارٹ فون سے ہی رکشے منگوا سکتے ہیں۔ٹریولی نےلاہور کے بعد  اب کراچی میں بھی اپنے آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔
ٹریولی بنیادی طور پر ایپلی کیشن بیسڈ سروس ہے جو  رکشوں اور مسافروں کے بیچ مڈل مین کا کام سرانجام دیتی ہے۔

(جاری ہے)

سروس کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ایپلی کیشن یا ویب سائٹ پراپنی منزل مقصود بتانی ہوتی ہے، جس کے بعد انہیں کرایہ بتایا جاتا ہے، اگر کرایہ منظور ہوتو مسافر کے بتائے ہوئے پتے پر رکشہ بھیج دیا جاتا ہے۔


ٹریولی کے فراہم کیے ہوئے نقشے کے مطابق ان کی سروس کراچی کے مخصوص علاقوں تک محدود ہیں۔ ان علاقوں میں ڈی ایچ اے، کلفٹن، باتھ آئی لینڈ، بوٹ بیسن اور چند دیگر مقامات شامل ہیں۔ٹریولی جلد ہی دوسرے مقامات پر بھی سروسز فراہم کرے گی۔
ٹریولی کی سروسز فون نمبر” 03212885885 “ پر کال کر کے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Travly goes live in Karachi
تاریخ اشاعت: 2015-12-12

More Technology Articles