Twitter introduces photo tagging and multiple image upload

Twitter Introduces Photo Tagging And Multiple Image Upload

ٹویٹر نے تصویر ٹیگنگ اور ایک سے زیادہ تصاویر اپلوڈ کرنے کی سہولت متعارف کروا دی

ٹویٹر میں پہلے یہ سہولت موجود نہیں تھی۔اس سے پہلے ٹویٹ میں لوگوں کو ٹیگ کرنے کے لیے آپ کو خود سے ناموں کو شامل کرنا پڑتا تھا۔اب آپ صارف کے نام کا اضافی حروف استعمال کیے بغیر 10 لوگوں کوتصویر میں ٹیگ کر سکتے ہیں۔آپ سیٹنگ سے یہ بھی منتخب کر سکتے ہیں کہ آپ کو ٹویٹ میں کون ٹیگ کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)


اس کے علاوہ اب آپ ایک وقت میں ایک سے زیادہ تصویریں اپ لوڈ بھی کرسکتے ہیں جو کہ پہلے ممکن نہیں تھا۔

یہ صرف اسی صورت میں ممکن تھا اگر آپ ٹوئیٹر کے علاوہ کوئی اور اپ لوڈنگ سروس کو استعمال کرتے ہوئے خود سے لنکس شامل کریں۔ لیکن اب آپ ایک ہی وقت میں چار تصویریں اپنے ٹویٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔
فی الوقت یہ نئے فیچرز صرف آئی فون میں دستیاب ہیں مگر جلد ہی اینڈرائیڈ میں بھی شامل ہو جائیں گے.

تاریخ اشاعت: 2014-03-28

More Technology Articles