Ufone launches new app for its customers

Ufone Launches New App For Its Customers

یوفون نے صارفین کیلئے خصوصی موبائل اپلیکیشن لانچ کر دی!

دنیا میں آج کل جس طرح ہر کوئی ترقی کی دوڑ میں آگے نکل رہا ہے وہی یوفون بھی اس دوڑ میں پیش پیش ہے۔یوفون نے سمارٹ فونز کے لیے اپنی ایک ایپ متعارف کروائی ہے جو کہ Ufone.com. کے نام سے جانی جائے گی۔

(جاری ہے)


یہ کوئی عام روایتی موبائل ایپلیکیشن نہیں ہے بلکہ ایک یوفون وجٹس ہے جو کہ آپ کو براہِ راست یوفون کی ویب سائٹ سے منسلک کر دے گی۔جہاں آپ یوفون کے نئے متعارف کروائے گئے پیکج، انٹرنیٹ بنڈلز اور نئے پروموشنز کے بارے میں جان سکیں گے۔
یہ ایپ گوگل پلے سٹور پر بالکل مفت دستیاب ہے۔کچھ دن پہلے وارد کی طرف سے بھی ایک ایپ سامنے آئی تھی ، جس میں اس کے نئی پروموشنز سے لے کر تازہ ترین پیشکش اور وہ سب کچھ شامل ہے جو کہ صارفین جاننا چاہتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-11-06

More Technology Articles