Urdu Mukammal Keyboard

Urdu Mukammal Keyboard

شفٹ کیز کے بغیر اینڈروئیڈ”اردو مکمل کی بورڈ“

موبائل پر اردو ٹائپنگ کے دوران شفٹ کیز کا استعمال بھی طبیعت پر سخت گراں گزرتا ہے۔ شفٹ کیز کے استعمال کی وجہ سے ہی موبائل میں ٹائپنگ کی رفتار بہت سست ہوجاتی ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی کے سنٹر آف ریسرچ ان کمپیوٹیشنل لینگوئسٹکس نے ”اردو مکمل کی بورڈ“ متعارف کرایا ہے۔ اس کی بورڈ کی سب سے اہم خوبی تو شفٹ کیز کا نہ ہونا ہی ہے یعنی اس کی بورڈ میں تمام کیز 3 کی بجائے 5 لائنوں میں نظروں کے سامنے ہی ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)


اس کے علاوہ ایک اور اہم فیچر اگلے لفظ کی تجویز بھی ہے۔ آپ کے ٹائپنگ شروع کرتے ہی یہ کی بورڈ ایک سے زیادہ الفاظ تجویز کرتا ہے،جس میں سے اپنی مرضی کے لفظ پر کلک کر کے آپ تیز رفتاری سے ٹائپنگ کر سکتے ہیں۔
انسٹال کرنے کے بعد اس کی سیٹنگ بھی زیادہ مشکل نہیں۔ انسٹال کرنے کے بعد enable اور کی بورڈ سلیکٹ کرنا بھی بہت ہی آسان ہے۔
پلے سٹورسے ایک کی بورڈ کو انسٹال کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-13

More Technology Articles