Video Editing Application Viva Video

Video Editing Application Viva Video

ویوا ویڈیو ۔ ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے زبردست ایپلی کیشن

’’ویوا وڈیو‘‘ (Viva Video) ویڈیو ایڈیٹنگ کےلیے ایک زبردست ایپلی کیشن ہے۔ اس ایپلی کیشن سے صارفین اپنی ویڈیوز میں زبردست ایفیکٹس شامل کر سکتے ہیں۔ زبردست میوزک  سے مزین ان ایفیکٹس میں میوزک کو تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔اس ایپلی کیشن سے صارفین کسی بھی ویڈیو کی رفتار کو کم یا زیادہ کر سکتے ہیں۔ ویڈیو کو الٹا چلا سکتےہیں، ویڈیو میں ریکارڈ شدہ آواز یا شور کو ختم کر سکتےہیں یا چاہٰیں تو آواز کو میوٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایپلی کیشن سے ویڈیو میں سٹیکرز شامل کیےجا سکتے ہیں اور ویڈیو کو مزاحیہ بنانے کے لیے اسمیں ہنسنے کی آواز شامل کی جا سکتی ہے۔ویڈیو کی ایڈیٹنگ کے بعد صارفین  اسے عام یا ایچ ڈی کوالٹی میں ایکسپورٹ بھی کر سکتے ہیں۔
اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیےیہاں کلک کریں۔
آئی او ایس صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-21

More Technology Articles