View Android phone notifications on your Windows 10 PC in real time

View Android Phone Notifications On Your Windows 10 PC In Real Time

اینڈروئیڈ فون کے نوٹی فیکیشن ونڈوز 10 پی سی پر دیکھیں

پچھلے ماہ  خبر آئی تھی کہ مائیکروسافٹ  اینڈروئیڈ فون کی ونڈوز 10 پی سی پر  سکرین مرررنگ (mirroring) کے تجربات کر رہا ہے۔یہ فیچر وائی فائی یا بلوٹوتھ کے استعمال سے اینڈروئیڈ ایپس کو آپ کے پی سی پر ظاہر ہونے کی اجازت دیتا ہے۔ مرررنگ  ایپس کا یہ فنکشن چند ڈیوائسز کےلیے ہی دستیاب تھا۔ جن ڈیوائسز کے لیے یہ دستیاب تھا، اُن میں سام سنگ گلیکسی ایس 8، سام سنگ گلیکسی ایس 8 پلس، سام سنگ گلیکسی ایس 9 اور سام سنگ گلیکسی ایس 9 پلس  شامل تھے۔
مائیکروسافٹ نے کہا تھا کہ جلد ہی وہ مزید ڈیوائس کے لیے بھی مرررنگ ایپس کی سپورٹ جاری کریں گے۔مائیکروسافٹ نے اپنا یہ وعدہ پورا کر دیا ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے آپ کے موبائل میں Your Phone Companionایپ انسٹال ہونا ضروری ہے۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ جن نئے سمارٹ فونز کی سپورٹ شامل کی گئی ہے، اُن میں ون پلس 6، ون پلس 6 ٹی، سام سنگ گلیکسی ایس 10ای، گلیکسی ایس 10، گلیکسی ایس 10 پلس، گلیکسی نوٹ 8 اور گلیکسی نوٹ 9 شامل ہیں۔

(جاری ہے)


اِن سمارٹ فونز کے لیے مرررنگ فیچر فراہم کرنے کے علاوہ اینڈروئیڈ 7 اور جدید ورژن کے حامل سمارٹ فونزر Your Phone Companion ایپ سے صارفین اپنے فون سے پی سی پر ٹیکسٹ، ڈاکیومنٹ اور تصاویر  حاصل کر سکتے ہیں۔ اور اب یہ ایپ صارفین کو فون اُن کے پی سی پر رئیل ٹائم میں نوٹی فیکیشن بھی دکھائے گی۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ  19H1 بِلڈ (build) پر انسائیڈرز کو جلد ہی ایک پریویو ملے گا، جس سے وہ اپنے فون سے پی سی پر موبائل نوٹی فیکیشن حاصل کر سکیں گے۔
صارفین خود سے فیصلہ کر سکتے ہیں کہ وہ کمپیوٹر سکرین پر کس ایپلی کیشن کے نوٹی فیکیشن دیکھیں۔ اگر آپ کمپیوٹر سے کسی نوٹی فیکیشن کو ختم کریں گے تو یہ آپ کے موبائل سے بھی غائب ہو جائے گا۔
یہ نئے فیچر جلد ہی Your Phone Companion ایپ میں دستیاب ہونگے۔
ونڈوز پی سی پر فون کے نوٹی فیکیشن دیکھنے کے لیے آپ کی اینڈروئیڈ ڈیوائس میں اینڈروئیڈ 7.0 یا جدید ورژن، 1 جی بی ریم اور ونڈوز 10 پی سی میں 1803 (RS4) بِلڈ یا جدید ہونی چاہے۔
اگر کمپیوٹر پر ورک پالیسی کی وجہ سے نوٹی فیکیشن ڈس ایبل ہونگے تو یہ فیچر کام نہیں کرے گا۔
Your Phone Companion ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
View Android phone notifications on your Windows 10 PC in real time
تاریخ اشاعت: 2019-04-29

More Technology Articles