Virgo is a 7 Kilobyte virtual desktop manager for Windows

Virgo Is A 7 Kilobyte Virtual Desktop Manager For Windows

ورگو صرف 7 کلوبائٹ کا ورچوئل ڈیسک ٹاپ منیجر ہے

غالباً ورگو(Virgo) ونڈوز کے لیے سب سے ہلکا پھلکا ڈیسک ٹاپ منیجر ہے۔اس کا سائز صرف 7 کلوبائٹ ہے جبکہ چلتے ہوئے یہ صرف ایک میگا بائٹ ریم خرچ کرتا ہے۔ورگو ایک پورٹیبل پروگرام ہے، جسے کسی بھی لوکیشن سے چلایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

چلنے کے بعد یہ صارف کو کسی قسم کا گرافک یوزر انٹرفیس نہیں دیتا  تاہم اس کا آئیکون سسٹم ٹرے میں بن جاتا ہے۔ صارفین آلٹ پلس 1 شارٹ کٹ کیز سے دوسرے ڈیسک ٹاپ میں منتقل ہو سکتے ہیں۔ یہ بائی ڈیفالٹ چار ڈیسک ٹاپ فراہم کرتا ہے تاہم پروگرامر حضرات اس کے اوپن سورس کوڈ میں تبدیلی کرکے ڈیسک ٹاپ کی تعداد بڑھا بھی سکتے ہیں۔
اس پروگرام کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2018-06-28

More Technology Articles