VoodooShield protects your PC by only allowing whitelisted programs to run

VoodooShield Protects Your PC By Only Allowing Whitelisted Programs To Run

ووڈو شیلڈ سے ونڈوز پر صرف وائٹ لسٹڈ پروگرامز کو چلنے کی اجازت دیں

جب کمپیوٹر کو محفوظ کرنے کی بات ہو تو ونڈوز صارفین کے پاس بے  شمار  آپشنز ہیں، جن کو استعمال میں لاتے ہوئے صارفین اپنے کمپیوٹر کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ کچھ سافٹ وئیر تو ایسے ہوتے ہیں، جو سب صارفین کو انسٹال کرنے چاہیے۔ووڈو شیلڈ (VoodooShield) ایک ایسا ہی پروگرام ہے۔یہ پروگرام ذاتی استعمال کے لیے مفت ہے۔اس پروگرام کو چلائیں تو ایک ویلکم سکرین میں اس کے فنکشن ظاہر ہوتے ہیں۔
یہ پروگرام  چلنے کے بعد آپ کے سسٹم کا سنیپ شوٹ لیتا ہے اور اس وقت انسٹال سافٹ وئیرز کو چلنے دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا مطلب ہے کہ آپ جب بھی ونڈوز انسٹال کریں، سب سے پہلے اسے انسٹال کرلیں، ایسا نہ ہو کہ بعد میں سسٹم میں مال وئیر اور وائرس آجائیں اور یہ انہیں بھی چلنے کی اجازت  دے ۔
انسٹال ہونے کے بعد یہ آپ کے سسٹم میں نئے انسٹال ہونے اور خود بخود چلنے والے پروگراموں کو روک دیتا ہے۔یہ پروگرام تین موڈ ز میں چلتا ہے، جو ٹریننگ، سمارٹ موڈ اور آل ویز آن موڈ ہیں۔ آل ویز آن موڈ میں یہ بس وائٹ لسٹ  پروگرامز کو ہی چلنے دیتا ہے۔
اس پروگرام کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-16

More Technology Articles