War of Games rights between Apple and Google

War Of Games Rights Between Apple And Google

ایپل اور گوگل موبائل گیمز کی جنگ میں بھی آمنے سامنے

وال سٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق ایپل اور گوگل مشہور موبائل فونز کی گیمز کے حقوق حاصل کرنے کے لیے میدان میں کود پڑے۔دونوں کمپنیاں ڈیولپرز سے اس بات کی یقین دہانی کروانے میں مصروف ہیں کہ ان کی تخلیق کردہ گیمز پہلے آئی او ایس یا اینڈرائیڈ تک پہنچیں۔
اسکے علاوہ دونوں کی طرف سے اس بات پر بھی زور ہے کہ ڈیولپرز اپنے گیمز صرف انکے پلیٹ فارم تک ہی محدود رکھیں۔

یعنی اگر ایک گیم آئی فون کیلئے دستیاب ہے تو اسے گوگل اینڈرائیڈ سٹور کیلئے لانچ نہ کیا جائے۔ اسی طرح گوگل چاہتا ہے کہ جو گیمز اینڈرائیڈ سٹور پر دستیاب ہیں وہ کسی بھی طرح ایپل کے پلیٹ فارم پر نہ پہنچیں!۔
ایپل اور گوگل دونوں میں سے کسی بھی کمپنی نے ڈیولپرز کو خصوصی حقوق کے لیے پیسوں کی پیش کش نہیں کی ہے۔

(جاری ہے)

بلکہ دونوں نے اپنے ایپ سٹور میں صارفن کو متاثر کرنے والے بینرزلگا دیے ہیں۔

جس سے مشہور ڈیولپرز کی گیمز زیادہ مشہور ہو رہی ہیں، اور وہ بغیر پیسوں کے ہی خوش ہیں۔
ایک تجزیہ کے مطابق گوگل کے پلے سٹور کے مقابلے میں ایپل کے ایپ سٹور میں بہتر گیمز موجود ہیں۔اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ ایپل کا آئی او ایس گیمز کے لیے نہایت کارآمد ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ دلچسپ ہے کہ پچھلے ایک سال میں تقریباً 70 فیصد سے زیادہ لوگوں نے 16 بلین ڈالر موبائل ایپس میں صرف گیمز پر خرچ کیے.

تاریخ اشاعت: 2014-04-22

More Technology Articles