WhatsApp beta adds Quick Reply and font stylizations

WhatsApp Beta Adds Quick Reply And Font Stylizations

وٹس ایپ بیٹا میں نئے فیچرز متعارف کرا دئیے گئے

وٹس ایپ نے  اپنے بیٹا ورژن میں نئے فیچر متعارف کرائے ہیں۔اب صارفین اپنے میسیجز کو کسٹومائز بھی کر سکیں گے۔نئے فیچرز میں سے ایک کوئیک رپلائی کا ہے۔ کوئیک رپلائی سے صارفین نوٹیفیکیشن سے ہی جوابات دے سکیں گے۔صارفین ٹول بار سے ایموجیز یا وائس میسج اٹیچ کر سکیں گے۔
نئی اپ ڈیٹ میں ٹیکسٹ کو بولڈ ، اٹالک یا سٹرائیک تھرو بھی کیا جا سکے گا۔

اس سے پہلے یہ خصوصیت وٹس ایپ کے ویب ورژن میں تھی، جسےموبائل ورژن میں شامل کیا ہے۔

(جاری ہے)


صارفین اگر ٹیکسٹ کو بولڈ کرنا چاہیں گے تو انہیں ٹیکسٹ سے پہلے اور بعد میں اسٹیرک(*) کا نشان ڈالنا ہوگا ، جیسے *نمونہ*۔ ٹیکسٹ کو اٹالک کرنے کے لیے ٹیکسٹ سے پہلے اور بعد میں انڈرسکور(_) ڈالنا ہوگا جیسے _نمونہ_ اور ٹیکسٹ کو سٹرائیک تھرو کرنے کےلیے ٹیکسٹ سے پہلے اور بعد میں ٹائلڈ(~) کا نشان ڈالنا ہوگا جیسے ~نمونہ~۔
اب صارفین گروپ چیٹ تھریڈ کو بھی سلیکٹ کر سکیں گے۔ صارفین بہت سے رابطوں کو سلیکٹ کر کے بہت آپشنز جیسے میوٹ، آرکائیو، مارک ایز ان ریڈ، لیونگ دی گروپ کو بھی سلیکٹ کر سکیں گے۔اس ورژن میں بہت سے نئے وال پیپر آپشن بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

WhatsApp beta adds Quick Reply and font stylizations
تاریخ اشاعت: 2016-03-30

More Technology Articles