WhatsApp finally launches on the Web

WhatsApp Finally Launches On The Web

تھا جس کا انتظار وہ ویب کلائنٹ آگیا۔۔۔ وٹس ایپ اب کمپیوٹر پر بھی استعمال کیجئے

بہت دیر انتظار کے بعد آخر کار وہ سہولت متعارف ہو ہی گئی جس سے وٹس ایپ کو موبائل کے علاوہ کمپیوٹر پر انٹرنیٹ براؤزر کی مدد سے بھی استعمال کیا سکتا ہے، یہ سہولت صرف اُن لوگوں کے لیے ہے جوا ینڈریوڈ، ونڈوز فون یا بلیک بیری پر وٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں۔اصل میں وٹس ایپ کا یہ ویب کلائنٹ آپ کے موبائل فون والا وٹس ایپ ہی ہے۔اس لیے اسے استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ موبائل میں بھی وٹس ایپ استعمال کر رہے ہوں۔

(جاری ہے)



اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے موبائل میں وٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن انسٹال ہو۔

اس کے بعد اپنے موبائل سے وٹس ایپ کی سائٹ سے ایک کیو آر کوڈ( QR Code) کو سکین کر کے لاگ ان ہوا جا سکتا ہے۔ اس ویب کلائنٹ کو گوگل کروم براؤزر کی مدد سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔کیوآر کوڈ سکین کرنے اور ویب کلائنٹ استعمال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں.

وٹس ایپ کے بانی جان کوم(Jan Koum) کا کہنا ہے کہ ایپل پلیٹ فارم کے محدود ہونے کی وجہ سے آئی او ایس کے لیے اس طرح کی کوئی سہولت متعارف نہیں کرائی گئی۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-22

More Technology Articles