WhatsApp for Android updated

WhatsApp For Android Updated

اینڈرائیڈ کیلئے نیا اور انتہائی بہتر وٹس ایپ جاری

وٹس ایپ نے اینڈرائیڈ کے لیے اپنا اپڈیٹڈ ورزن v2.11.169 جاری کر دیا ہے جو اپنے ساتھ کچھ خاص پرائیوسی سیٹنگ بھی لایا ہے۔
اب آپ چن سکتے ہیں کہ کون آپ کی ’ last seen‘ پروفائل فوٹو اور سٹیٹس پیغام دیکھ سکتا ہے۔آپ چاہیں تو آپ کے کنٹیکٹ میں موجود ہر کوئی ان کو دیکھ سکتا ہے اور اگر چاہیں تو کوئی بھی نہیں دیکھ سکتا۔


آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم میں یہ سہولت پہلے ہی سے موجود ہے مگر اینڈرائیڈ میں یہ سہولت حال ہی میں شامل کی گی ہے۔ اس کے علاوہ اینڈرائیڈ میں پروفائل فوٹو اور سٹیٹس پیغام چھپانے کی بھی سہولت شامل ہوگی ہے جبکہ آئی او ایس میں ابھی تک یہ سہولت موجود نہیں ہے۔

اس کے علاوہ بھی کچھ تبدیلیاں سامنے آئیں ہیں جن میں میوٹ (mute) کرنے کی تبدیلی قابلِ ذکر ہے۔

(جاری ہے)

اس فعالیت کو پہلے سے بہتر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔اس سے پہلے آپ کے میوٹ کرنے کے باوجود آپ آنے والے نئے پیغامات کو دیکھ سکتے تھے جبکہ اب میوٹ کرنے پر آپ پیغامات صرف اسی صورت میں دیکھ سکیں گے جب آپ ایپ کو کھولیں گے۔ تاہم ابھی تک مستقل میوٹ کرنے یا زیادہ سے زیادہ وقت کے لیے میوٹ کرنے کی سہولت سامنے نہیں آئی۔ اس سہولت کو آپ زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے تک کے لیے لاگو کر سکتے ہیں۔

اب آپ اپنے دوستوں کے لیے ادا ئیگی بھی کر سکتے ہیں۔آپ 1سال،3سال یا 5سال تک کی سبسکرپشن آپشن کو چن سکتے ہیں اور گوگل والٹ استعمال کرتے ہوئے اپنے دوست کو تحفے میں دے سکتے ہیں۔
اینڈرائیڈ کے لیے وٹس ایپ کا اپ ڈیٹد ورزن ابھی تک پلے سٹور میں دستیاب نہیں ہے لیکن یہاں پر کلک کرکے وٹس ایپ کی ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-22

More Technology Articles