Whatsapp removed from windows store

Whatsapp Removed From Windows Store

وٹس ایپ کو ونڈوز سٹور سے ہٹا دیا گیا

اگر آپ اپنے ونڈوز فون کے سٹور میں وٹس ایپ کو ڈھونڈ رہے ہیں تو آپ کو کچھ ٹائم انتظار کرنا ہوگا۔ کیونکہ کچھ تکنیکی وجوہات کی بناء پر’’ وٹس ایپ‘‘ کو ونڈوز فون کے سٹور سے ہٹا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فی الوقت وٹس ایپ مائیکرو سافٹ کے ساتھ اس مسئلے کے حل میں کام کر رہا ہے۔ امید ہے کہ جلد ہی اس مسئلے کا حل ڈھونڈ لیا جائے گا
۔ وہ صارفین جن کے ونڈوز فون میں پہلے ہی سے وٹس ایپ موجود ہے بغیر کسی پریشانی کے اس کو استعمال کر سکتے ہیں مگر وہ یوزرز جو اس کو ونڈوز فون کے سٹور سے ڈاؤنلوڈ کرنا چاہتے ہیں انہیں کچھ عرصہ انتظار کرنا ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-20

More Technology Articles